پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں

پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں
لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں ۔ پاکستان سپرلیگ سیزن ایٹ کے آغاز سے قبل ہی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مفت پاسز مانگنے والوں سے ذاتی طورپر درخواست کی ہے کہ اگلے ماہ سے شیڈول پی ایس ایل میچز کے فری ٹکٹس یا پاسز کی ڈیمانڈ نہ کی جائے ۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے پی سی بی کے آڈٹ میں وارننگ دی گئی ہے کہ مفت پاسز کی روایت کو ختم کرنا ہوگا ۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کیلئے کوئی بھی کھلاڑی کوچ کی سفارش کے ساتھ ملازمت سمیت کسی بھی بینفٹ کے لیے رجوع نہ کریں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور ہم اس طرح کی چیزوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔