بھارت:مالا بیچنے والی مونالیزا کےتصاویر انٹرنیٹ پروائرل

بھارت:مالا بیچنے والی مونالیزا کےتصاویر انٹرنیٹ پروائرل
کیپشن: بھارت:مالا بیچنے والی مونالیزا کےتصاویر انٹرنیٹ پروائرل

ویب ڈیسک: کمبھ میں اندور کی مالا بیچنے والی مونالیزا  کی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ۔۔ دیکھتے ہی دیکھتے 1 ملین  لائکس حاصل کرلئے ۔

بھارتی ویب سائٹ ’منٹ‘ کے مطابق ہار بیچنے والی اس لڑکی کا تعلق انڈیا کی ریاست ’مدھیا پردیش‘ سے ہے اور یہ اپنا نام مونا لیزا بتاتی ہے۔

ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مونالیزا جاپان کی ایک سیاح کے ساتھ موجود ہیں۔

دونوں مہا کُمبھ 2025 میں شرکت کے تجربے پر بھی تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی خاتوں سیاح کو پھولوں کے ہار بیچ رہی ہے۔اندور کی لڑکی نے اپنی منفرد بول چال سنہری آنکھوں، گہری رنگت اور دلکش چہرے کی وجہ سے کافی توجہ حاصل کی ہے۔

ایک دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مونالیزا میلے میں آنے والے لوگوں کے متعلق شکوہ کر رہی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ ’میں تصویر بنوانے کے لیے آنے والے لوگوں کے ساتھ تصویریں بنا بنا کر تنگ آگئی ہوں۔

ایک اور ویڈیو میں ایک شخص ’مونا لیزا‘ سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ ’شادی شدہ‘ ہیں، تو اس پر وہ کہتی ہیں کہ وہ صرف 16 سال کی ہیں اور شادی کے لیے ان کی عمر بہت چھوٹی ہے۔

مونا لیزا کی معصومیت اس وقت سامنے آتی ہے جب ایک اور شخص اس سے پوچھتا ہے کہ کیا سوشل میڈیا پراس کے بہت سارے فالوورز میں سے وہ کسی ایک کو پسند کرتی ہیں۔ تو وہ جواب دیتی ہے کہ ’میں ان میں سے کسی کو کیوں پسند کروں گی؟ وہ سبھی میرے بھائی ہیں، وہ کسی ایسے شخص سے ہی شادی کریں گی جسے اس کے والدین اس کے لیے منتخب کریں گے۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو میں یو ٹیوبر مونا لیزا کو 5 ہزار روپے ’تحفے‘ میں دینے کی کوشش کرتا ہے، لیکن وہ یہ رقم لینے سے انکار کر دیتی ہے۔ کافی کوشش کے بعد، وہ اس شرط پر10روپے قبول کرتی ہے کہ وہ اس کے بدلے ان سے ایک ہارخریدیں گے۔

Watch Live Public News