کابل: صدارتی محل کے قریب نماز عید کے دوران راکٹ حملہ

کابل: صدارتی محل کے قریب نماز عید کے دوران راکٹ حملہ
کابل(ویب‌ڈیسک) افغان صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے، سکیورٹی سخت کردی گئی، راکٹ باغِ علی اور چمن حضوری کے علاقے میں گرے، صدر اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر اعلی حکام عید کی نماز ادا کررہے تھے. گرج دار آوازوں کے باوجود صدر غنی اور ان کے زیادہ تر ساتھیوں نے اپنی نماز جاری رکھی۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ میڈ‌یا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق تین راکٹ کابل میں صدارتی محل کے قریب گرے ، راکٹ حملوں کے وقت صدارتی محل میں نماز عید ادا کی جا رہی تھی، راکٹ حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں . بعدازاں اشرف غنی نے کہا طالبان نے ظاہر کردیا کہ انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں، اس عید کو افغان فورسز کی قربانیوں اور جرات کے احترام میں ان کے نام کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا افغانستان میں ملیشیاء بنانے یا آمریت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔