ای سی سی کی عام انتخابات کے انعقاد کیلئے ساڑھے 42 ارب روپے کی منظوری

ای سی سی کی عام انتخابات کے انعقاد کیلئے ساڑھے 42 ارب روپے کی منظوری
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق ای سی سی نے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے ساڑھے 42 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے ساڑھے 42 ارب روپے کی منظوری دیدی۔ الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے الیکشن کیلیے ساڑھے 42 ارب روپے کے فنڈز مانگے تھے ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کیشن کو ابتدائی طور پر الیکشن کی تیاریوں کیلئے 10 ارب روپے دیئے جائیں گے ، الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔