ویب ڈیسک: انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کا طلباء وطالبات کے لیے اچھا اقدام، آئی بی سی سی نے عوام کی سہولت کے لیے ایکسپریس سروس فار ڈاکیومنٹس اٹسٹیشن فراہم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے لوگ کئی مہینوں تک اپنی باری کا انتظار کرتے تھے۔ اب دور دراز کے لوگ با آسانی اور بنا کسی تکلیف کے اپنے ڈاکومنٹس ایک دن کے اندر اٹیسٹ کر وا پائیں گے۔ سروس کا آغاز 22 جولائی سے کیا جائے گا ۔
آئی بی سی سی نے محدود وسائل کے اندر اس سروس کا آغاز کیا ہے۔ شہری ڈگری کے لیے آئن لائن اپلائی کر کے فیس ادا کرنے کے بعد ایک دن میں ہی اٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ سروس کا وقت شام 6 سے 11 بجے تک کا ہوگا۔