شعیب اختر نے کرپٹو کرنسی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

شعیب اختر نے کرپٹو کرنسی کی دنیا میں قدم رکھ دیا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سٹار کرکٹر شعیب اختر نے بھی کرپٹو کرنسی کی دنیا میں قدم رکھا دیا ٗ انہوں نے پاکستان کی پہلی این ایف ٹی مارکیٹ پلیس لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے والے اپنے ا یک ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ اپنے پلیٹ فارم پر اپنی این ایف ٹی لانچ کر رہا ہوں ٗ اس کیلئے میرے ساتھ رابطہ میں رہیں ۔ یہ کرکٹر کی پہلی این ایف ٹی مارکیٹ پلیٹ ہے ٗ اس کیلئے تیار ہو جائیں جہاں پر فینز اور کلیکٹرز اصلی ہیرو ہوں گے۔https://twitter.com/shoaib100mph/status/1406314212792623106این ایف ٹی یعنی نان فن جیبل ٹوکن بٹ کوائن کی طرح کرپٹو کرنسی کی ایک دوسری شکل ہے ٗ این ایف ٹی کے ذریعے شعیب اختراور کرکٹ سے متعلق انمول یا تاریخی چیزوں کو آن لائن خریدا اور بیچا جا سکے گا ٗ مثال کے طور پر مونا لیزا کی پینٹنگ دنیا میں ایک ہی ہے ٗ این ایف ٹی کے طریقہ کار کے تحت اس پینٹنگ کے متعلق ایک ٹوکن جاری کر دیا جائے گا ۔ بنیادی طور پر نایاب چیزوں کے مالکان حقوق کو حتمی شکل دینے کیلئے این ایف ٹی بنایا گیا ہے۔