لاہور: ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غاذی خاں کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات درج کئے گئے۔ مقدمات میں سابق وزیر اعلیٰ کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں ،سردار عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا،1986 میں جعلی انتقالا ت درج کروانا ظاہر کیا اور زمین کو ہتھیا لیا۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار اور بھائیوں نے تونسہ میں کڑوڑوں روپے مالیت کی 900 کنال سرکاری زمین جعلی طور پر اپنے نام منتقل کروائی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔