این اے 240: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فافن کی رپورٹ آ‌گئی

این اے 240: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فافن کی رپورٹ آ‌گئی
این اے 240 کراچی ضمنی انتخاب میں تشدد، غیر معمولی ٹرن آؤٹ سے متعلق فافن رپورٹ جاری کر دی گئی. فافن رپورٹ کے مطابق این اے 240 کورنگی کراچی کے ضمنی انتخاب میں تشدد کے دو ہائی پروفائل واقعات ہوئے ، پولنگ اسٹیشنز کے قریبی علاقوں میں پارٹی کیمپوں کی موجودگی الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی نمایاں خلاف ورزی تھی ، ان کیمپوں میں سے 22 فیصد پر مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی ، پولنگ سٹیشن نمبر 52 کے باہر حریف جماعتوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا . فافن کا کہنا تھا کہ لانڈھی کے علاقے میں ایک پارٹی کے ایک اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ہوا ، حلقے میں خوف سے ووٹرز کو باہر جانے اور ووٹ ڈالنے کی حوصلہ شکنی ہوئی ، جنرل الیکشن میں 37.38 فیصد کے مقابلے میں غیر معمولی 8.38 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ رہا ، 440 بیلٹس کو گنتی سے خارج کر دیا گیا،جبکہ فاتح اور رنر اپ کے درمیان جیت کا فرق محض 65 ووٹوں کا تھا پولنگ اسٹیشنز پر خفیہ سکرینوں کا غائب ہونا، ووٹر کی تصدیق کے ضروری اقدامات نہ ہونا جیسی بے ضابطگیاں سامنے آئیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔