قیدی 804، گلوکار ملکو نے نام لسٹ سے نکلوانے کے لئے کیس کردیا

MALKO
کیپشن: MALKO
سورس: google

 ویب ڈیسک :قیدی نمبر 804 گانا گانے والے گلوکار ملکو نے اپنا نام پرووشنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل) میں شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

رپورٹ کے مطابق درخواست محمد اشرف عرف ملکو نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

گلوکار نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ان کا نام مارچ 2024 کو پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا ہے، ملکو نے برطانیہ میں میوزک کنسرٹ کے لیے جانا تھا، درخواستگزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا نام غیر قانونی طور پر پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔

گلوجار نے استدعا کی کہ عدالت درخواستگزار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔
 

Watch Live Public News