(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے دوران پنجاب اور وفاق کی سطح پر تحریری معاہدے کو دہرایا ۔
بلاول بھٹو نے ملاقات میں کہا کہ پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کو مکمل نظر انداز کر رہی ہے ، تحریری معاہدے کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ تیاری پر اعتماد میں نہیں لیا جس پر سینئر ارکان کے تحفظات ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں سندھ کے منصوبوں کو نکالنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تاہم وزیراعظم نے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے اور مطالبات کی فہرست بھی وزیراعظم کو دے دی ۔ بلاول بھٹو زرداری کچھ ہی دیر میں سینئرارکان سے مشاورت کے بعد بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے ۔