چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3  بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہو گی، محسن نقوی 

چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3  بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہو گی، محسن نقوی 
کیپشن: Mohsin Naqvi
سورس: publicnews

پبلک نیوز:(محمد شکیل خان) نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کےابتدائی ڈیزائن چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو پیش کر دئیے گئے ہیں۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی حکام کے ساتھ ابتدائی ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کی بہتری کیلئے نیسپاک حکام کو ضروری ہدایات دیں ہیں۔ محسن نقوی کی اپ گریڈیشن کا حتمی پلان جلد تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ 

 چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں نیسپاک حکام نے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو تینوں سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے بریفنگ دی گئی، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی ، جنرل مینجر نیسپاک اور متعلقہ حکام نے  بھیکی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں سہولتوں کی بہتری کے ساتھ میچ ویو کو بہتر بنانے کا پلان بھی تیار کیا جائے گا ۔ ہاسپٹلٹز باکس میں اضافے اور نشتوں کو آرام دہ بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔