ویب ڈیسک: کرغزستان سے سے مزید 179 پاکستانی طلبہ کی واپسی ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر مزید 179طلبہ کی پرواز پہنچ گی۔ بشکیک سے پرواز 3:45 منٹ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی۔
اسلام آباد ائیرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی نے طلبہ کا استقبال کیا ، ائیرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی نے طلبہ کو پھول پیش کیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات ایک پرواز سے تقریبا 180 طلبہ اسلام آباد پہنچے تھے۔