امریکہ نے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

امریکہ نے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر سفر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ کورونا کے کم ہوتے اثرات کے پیش نظر مختلف ممالک کو سفر پابندیوں کی لسٹ سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ جانے کے خواہشمند یورپی ممالک کے شہریوں کو اس حوالے سے خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ امریکہ کے لیے سفر کرنے والے منتظر مسافروں کے لیے اہم اعلان کر دیا گیا۔ امریکہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ سے ویکسی نیشن مکمل کرانے والے افراد پر کورونا پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے کورونا وائرس رسپانس کے کوآرڈی نیٹر جیفری زائنٹس کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے والے، ٹیسنٹنگ کرانے والے اور کنٹیکٹ ٹریسنگ سے گزرنے والے افراد ہی اس سہولت سے فائد حاصل کر سکیں گے۔ فنانشل ٹائمز اور سی این این نے یہ خبر دی ہے جس پر وائٹ ہاؤس کا فوری طور پر کوئی ردعمل یا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ تاہم خیال رہے کہ ابتدائی طور پر یورپی ممالک میں پھنسے ہوئے امریکی شہریوں، رہائشیوں اور خصوصی ویزہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو امریکہ آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔