نفرت انگیز مواد سے نمٹنے کے لئے انسٹاگرام کا نیا فیچر

نفرت انگیز مواد سے نمٹنے کے لئے انسٹاگرام کا نیا فیچر

انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے نفرت پر مبنی مواد کو روکنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام فوٹو شیئرنگ ایپ پر اشتعال انگیز الفاظ ، فقرے اور ایموجیز کو فلٹر کرکے ممکنہ طور پر نفرت آمیز پیغامات کو روکا جائے گا۔ انسٹاگرام اپنے پلیٹ فارم پر نفرت انگیز پیغامات اور آن لائن بدسلوکی سے نمٹنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے، اس فلٹر کے ذریعے صارفین اپنی مرضی کے مطابق ایسے الفاظ ، فقرے اور ایموجیز شامل کرسکتے ہیں جنہیں وہ وصول کرنے سے بچنا چاہتے ہیں۔ رواں ماہ مختلف کمیونٹی گروپوں نے فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر بچوں کے لئے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا نیا ورژن تیار نہ کریں۔

یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں دنیا کے سب سے بڑے سوشل نیٹ ورک کو اپنے پلیٹ فارمز میں عالمی سطح پر غلط اطلاعات کو بڑھاوا دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طویل عرصے سے جانچ پڑتال جاری ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر نفرت انگیز اور پرتشدد مواد کو کیسے روک سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔