لاہور (پبلک نیوز) چئیرمین سینیٹ نے عظیم مسلمان فلاحی اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں میں انقلابی روح پھونکی اور مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ شاعر مشرق کے فلسفہ خودی پر عمل کرکے ہم ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ نوجوان نسل ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں گے تو دور جدید میں مسلم امہ کو درپیش مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو خوشحال قوم بنانے کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلام کے بارے میں علامہ محمد اقبال کے افکار اور ان کے فلسفہ خودی پر یقین رکھتے ہوئے عمل پیرا ہوں۔ آج امت مسلمہ کو متحد رہنے کی سخت ضرورت ہے اور باہمی اختلافات کو بلائے طاق رکھ کر ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ کام کرنا چاہئیے۔