پی ڈی ایم 3سالہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریگی

پی ڈی ایم 3سالہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریگی
اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی 3 سالہ کارکردگی، ان کی کرپشن اور نااہلی قوم کے سامنے لائیں گے۔ ‏تمام حقائق اکٹھے کر کے حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ ‏ پی ڈی ایم آئینی بالادستی کی بات کررہی ہے۔ ‏ افغانستان پر پالیسی طے کرنے کیلئے پارلیمان میں بحث ہی واحد راستہ ہے۔ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‏آج کے اجلاس میں 8 جماعتوں نے شرکت کی۔ ‏29اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔ ‏ پی ڈی ایم ملک کی اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے۔ ‏ پی ڈی ایم چاہتی ہے ملکی معاملات کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ‏ پی ڈی ایم ایک ایسا فورم ہے جو پاکستان میں آئین کی بالادستی کی بات کرتا ہے۔ ‏اجلاس کا مقصد وہ سفارشات طے کرنا تھا جنہیں 28 اگست کو سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں شیڈول طے کیا گیا جس کے تحت ملک میں جلسے اور ریلیاں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‏28اگست کے اجلاس کے بعد اس شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ ‏ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد الیکشن میں چوری کو سہارا دینا ہے۔ ‏حکومتی انتخابی اصلاحات کا مقصد ووٹ چوری کو سہولت دینا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ‏یہ یکطرفہ انتخابی اصلاحات کی بات ہے۔ ‏عوامی مشکلات میں کمی کیلئے راستہ دکھائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔