پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،   فیصلہ فیڈرل انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس آج چیف کمشنر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا، 22 اگست کو مذہبی جماعت کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کی کال دی گئی ہے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد میں موجودگی پر بھی سیکیورٹی تعینات ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے شہر میں موجود سفارت خانوں کی سیکورٹی کا بھی حوالہ دیا،موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کو این او سی جاری کرنا غیر محفوظ ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا  کہ  ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیا گیا 31 جولائی کا این او سی منسوخ کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News