سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے 27 دسمبرکو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو صوبائی حکومت کے ماتحت تمام دفاتر میں تعطیل ہوگی۔ خیال رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی میں دہشتگرد حملے میں شہید کردیا گیا تھا اور ہر سال 27 دسمبر کو ان کی برسی منائی جاتی ہے۔ گزشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سےبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش اور عیسائیوں کے تہوار کرسمس کے باعث 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔