کراچی (پبلک نیوز) احتجاج کرنے کے لیے پہنچنے والے قوم پرست کارکنوں کا جیو ٹی وی پر حملہ، جیو ٹی وی ہیڈ آفس کی مرکزی عمارت کے استقبالیہ کہ شیشے توڑ دیئے، سیکورٹی کے افراد اور دیگر عملے سے بد سلوکی، نعرے بازی اور گالم گلوچ۔
مشتعل افراد جیو ٹی وی کے دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ احتجاج جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں متنازع بات کے خلاف کیا جارہا ہے۔ اینکر کی جانب سے متنازع بات پر وضاحت بھی دی گئی ہے لیکن مظاہرین کی جانب سے معافی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب روز نامہ جنگ اور جیو نیوز کے دفتر پر شر پسند عناصر کے حملے کی مذمت گئی ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے۔