ادویات کی قیمتوں کے تعین کانوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ادویات کی قیمتوں کے تعین کانوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: ادویات کی قیمتوں کے تعین کانوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک:  ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست محمد اسلم نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگران حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی سیکشن ڈرگ ایکٹ سے نکال رہی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں، عوامی اور جمہوری حکومت آنے والی ہے یہ اقدام وہ کر سکتی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ موجودہ نوٹیفکیشن آئین اور قانون کے منافی ہے، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے۔ 

Watch Live Public News