ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں تین فی لٹر کمی ہوسکتی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی ہوسکتی ہے۔ تاہم پٹرول کی قیمتوں کو برقرار بھی رکھا جاسکتا ہے۔ قیمتوں میں کمی عالمی منڈیوں میں خام تیل کی نرخوں پر منحصر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے اعلان کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم اکتوبر 2024 سے کمی کی توقع ہے کیونکہ حکومت عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد صارفین کو ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں کے معاملے پر بات چیت جاری ہے ، آئندہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے لیے درست اعداد و شمار کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔
عالمی سطح پر برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 0اعشاریہ 50 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جو تقریباً 72.27 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 37 سینٹس کی کمی ہوئی ہے۔
وفاقی حکومت تیل کی بین الاقوامی قیمتوں، شرح مبادلہ اور ملکی طلب میں اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 روز بعد ایندھن کی قیمتوں کا جائزہ لیتی اور ایڈجسٹ کرتی ہے۔