سینیٹر فیصل جاوید خان کےوارنٹ گرفتاری معطل،سماعت ملتوی

کیپشن: سینیٹر فیصل جاوید خان کےوارنٹ گرفتاری معطل،سماعت ملتوی

ویب ڈیسک:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے سینیٹر فیصل جاوید خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید خان کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے کی۔

سینیٹر فیصل جاوید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہوگئے۔ فیصل جاوید خان کیجانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سینیٹر فیصل جاوید کی عدالت میں حاضری لگائی گئی۔

جج نے سینیٹر فیصل جاوید کا ریکارڈ عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالتی عملہ نے فیصل جاوید کے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

سول جج قدرت اللہ نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News