ہائبرڈ اور الیکٹرک بسیں پاکستان میں تیار ہوں گی،چینی کمپنی سےمعاہدہ طے

ہائبرڈ اور الیکٹرک بسیں پاکستان میں تیار ہوں گی،چینی کمپنی سےمعاہدہ طے
کیپشن: ہائبرڈ اور الیکٹرک بسیں پاکستان میں تیار ہوں گی،چینی کمپنی سےمعاہدہ طے

ویب ڈیسک: چینی کمپنی پاکستان میں ہائبرڈ اور الیکٹرک بسیں تیار کرے گی جس کے لیے اس کا حکومت سندھ سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کے مطابق چینی کمپنی یوٹونگ کراچی میں اپنا پلانٹ لگائے گی اور پہلے مرحلے میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بسیں تیار کی جائیں گی۔ یوں آنے والے دنوں میں ملکی شاہراؤں پر ایک بار پھر میڈ ان پاکستان بسیں چلتی نظر آئیں گی۔ اس پلانٹ میں ناصرف صوبہ سندھ بلکہ ملک کے دیگر صوبوں کی ضرورت کے مطابق بسیں تیار کی جائیں گی۔

ان میں سے بیشتر بسیں مختلف شہروں میں چلنے والی میٹرو اور پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔

کراچی سمیت ملک بھر میں ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والے مسافر آرام دہ سفر کرنے کے لیے بیرون ممالک سے درآمد کی گئی بسوں میں سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسی لیے بڑے ٹرانسپورٹرز سمیت نچلی سطح پر ٹرانسپورٹ کا کام کرنے والے بھی اب بیرون ممالک سے درآمد کی گئی بسوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ’چین کی بسیں بنانے والی بڑی کمپنی یوٹونگ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔ آئندہ تین ماہ میں کمپنی کراچی میں اپنا پلانٹ لگانے جا رہی ہے۔ امید ہے، جلد ہی پاکستان کی طلب کے مطابق بسیں تیار کی جانے لگیں گی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر الیکٹرک وہیکل (ای وی) اور ہائبرڈ ڈیزل بسیں تیار کی جائیں گی کیوںکہ اس وقت ایسی بسوں کی طلب ہی زیادہ ہے جس کے باعث ناصرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ صنعت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔‘

Watch Live Public News