’’پی ڈی ایم کا دھرنا 127دن کا ہونا چاہیے ‘‘

’’پی ڈی ایم کا دھرنا 127دن کا ہونا چاہیے ‘‘
لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی، اس تحریک کو دس پارٹیاں چلائیں نو چلائیں یا تین چلائی یہ کامیاب ہوگی، یہ لڑائی حق و سچ کی ہے اس لئے یہ ضرور کامیاب ہوگی، یہ سب کچھ پیپلزپارٹی کےلئے بہتر نہیں ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔ جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو ٹیم سینیٹر زکو ووٹنگ کےلئے گائیڈ کررہی تھی ٗنام پر بھی مہر لگا دیں اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہئیے، یہ غلطی ہے یا سازش ہے پیپلزپارٹی تحقیقات کروائے یہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے لئے بہتر ہوگا، میری ذاتی رائے ہے یہ غلطی سے بڑی چیز ہے۔وزیر اعظم کو کورونا ہونے کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں عمران خان کو کچھ کہنا چاہتا ہوں نا ہی کرونا کو ، عید الفطر کے بعد ترجمانوں اور گالی گلوچ بریگیڈ کی اٹھکیلیاں ختم ہونے والی ہیں، اگر میری ذاتی رائے لی جائے تو دھرنا ایک سو چھبیس دن کا ریکارڈ توڑ کر ایک سو ستائیس دن کاہونا چاہئے، زرداری کی میٹنگ کی خبر جس نےدی اس نے پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچایا، انشااللہ لانگ مارچ ضرور ہوگا ان کا علاج ہی لانگ مارچ ہے ان کے سر پر بیٹھنا ہوگا،

Watch Live Public News