ویب ڈیسک: جاتی امراء میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ڈیوائس نما کھلونا پھیکنے والا شخص حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وجاہت کے نام سے ہوئی ،کھیلونا پھینکنے کا کیا مقصد ہے،اس حوالے سے تفتیش جاری ہے،کھلونا نما ڈیوائس سے کسی قسم کا بارود برآمد نہیں ہوا ،ملزم کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرکے مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز رائیونڈ جاتی امراء کے سامنے کار سوار شخص نےشیر نما کھلونا پھینکا تھا جس پر فوری ایکشن لیتےبم ڈسپوزل سکواڈ شیر نما مجسمہ کو کھلونا قرار دیا۔
ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال کا کہنا تھا کہ شیر نما مجسمہ میں کوئی بم نصب نہیں ہے، سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے خوف زدہ ہونے کی وجہ سے بم ڈسپوزل سکواڈ کو بلایا گیا تھا ۔
جاتی عمرہ میں نامعلوم شخص شیر نما مجسمہ پھینک کر فرار ہو گیا تھا ،اب جاتی عمرہ کی طرف جانے والے تمام راستے ٹریفک کے لیے کھول دئیے گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔