ٹیکسلا: ٹک ٹاکر خاتون کا قتل، 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ، پولیس ذرائع

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر خاتون کا قتل، 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ، پولیس ذرائع

(ویب ڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے تین مشکوک افراد کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے  کہ مشکوک افراد کو ٹیکسلا،اٹک اور کے پی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا،مشکوک افراد نامزد ملزمان کاشی،کوثر اور جاوید کے قریبی عزیز ہیں، زیر حراست افراد نامزد ملزمان سے رابطہ میں تھے۔

  پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی کروا لی،ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن جائے وقوعہ پر نہیں آئی،فائرنگ کے وقت ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن مری میں تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکر ٹاکر کے قتل کے بعد سےملزمان کے گھروں پر تالے لگے ہوئے ہیں،مقتولہ کا موبائل فون بھی فرانزک کے لئے بجھوا دیا گیا۔

خیال رہے  کہ ٹک ٹاکر خاتون عائشہ کو کو دو روز قبل ٹیکسلا میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔قتل کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News