(ویب ڈیسک) سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی ہے ، شادی کی تقریب اسلام آباد کی مقامی مارکی میں ہوئی۔ خاتون کا تعلق ہری پور کی فیملی سے بتایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ سینیٹر عابد شیر علی کی اہلیہ کچھ برس قبل انتقال کر گئی تھیں۔