لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب بھر کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کا وزیر اعلی ہاؤس کے باہر دھرنا تیسرے دن میں داخل۔ پہلے راونڈ کے مذاکرات میں صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے لئے 15 روز مانگ لئے اساتذہ کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے ایس ایس ایز / اے ای اوز کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے گھر جی او آر کے باہر دھرنا جاری ہے۔ اساتذہ کا کہنا کہ وزیر اعلی اور وزیر تعلیم ہمارے صبر کا امتحان لے رہے ہیں اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔
کور کمیٹی کو گذشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مذاکرات میں واضح موقف اپنایا کہ اساتذہ کو ریگولر کرنے کے لئے پنجاب سروس کمیشن سے امتحان دینا ہوگا.
پنجاب بھر کے اے ای اوز بھی قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر کے دھرنے میں شرکت کے لئے پہنچ رہے ہیں۔