ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کیپشن: ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

پبلک نیوز: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پربرفباری کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   مطلع جزوی ابر آلود   رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی،اٹک ،چکوال  ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،بھکر،لیہ اورنورپورتھل میں  شام/رات میں  آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ   آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ   بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی  ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اوراسلام آبادمیں    آندھی/جھکڑ  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور  پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے اور اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ  آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ   بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ میں بارش کا امکان ہے اور کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ،کرم کوہاٹ، وزیرستان اور بنوں  میں  آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی   برفباری کا امکان بھی ہے۔ژوب ،  موسیٰ خیل، چمن ، زیارت اورکوئٹہ میں     آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی   بارش  ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں مطلع ابر آلود، مختلف علاقوں میں کہیں ہلکے اور کہیں گہرے بادلوں کا راج  برقرار رہے گا،کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آئے گی،آج رات سے شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے،آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،آج دن بھر ہلکے بادلوں کا سلسلہ جاری رہے گا، بارش کاکوئی امکان نہیں۔

Watch Live Public News