سمندر پار پاکستانیوں کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

کیپشن: سمندر پار پاکستانیوں کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغامسمندر پار پاکستانیوں کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

پبلک نیوز: سمندر پار پاکستانیوں نےیوم پاکستان کے موقع پر پیغام دیا ہے کہ یوم پاکستان کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی وطن کی محبت میں پر جوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی جہاں بھی رہیں انکا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے اور یہ جذبہ ہماری اساس اور ہمارے بزرگوں کی میراث ہے۔

لکسمبرگ میں رہنے والے پاکستانی وطن عزیز سے اپنی والہانہ عقیدت وجذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ  یہ سچ ہے کہ ہم دیار غیر میں پاک وطن سے کوسوں دور ہیں مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے سینوں میں دل نہیں پاکستان دھڑکتا ہے،ہماری سانسوں میں مچلتے جذبے کا نام ہے پاکستان،ملک کوئی بھی ہو دیس کوئی بھی ہو ہم سب کے دل کی آواز پاکستان زندہ باد ۔

Watch Live Public News