(ویب ڈیسک )فیفا ورلڈکپ اور ایشیا کپ کوالیفائر میں اردن نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔
پاکستان اور اردن کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں کھیلا گیا، گرین شرٹس نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔
اردن کی جانب سے موسیٰ التماری نے دو اور علی الوان نے ایک گول کیا اور یوں پاکستان کو0-3 سے شکست دیدی۔