پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری گرفتار

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری گرفتار
تحریک انصاف کی سینئر ترین رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم ان کو گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے اٹھایا گیا ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1527955792091021312?s=20&t=HIJSu6LC5WDBQ68X___REA سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر خبریں‌ہیں‌کہ شیریں مزاری کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے. پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کارکنوں کو تھانے پہنچنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں. https://twitter.com/DuraniIftikhar/status/1527953997583237122?s=20&t=YnH4o2VYGScS7ozvvmbo8w معروف قانون دان اور شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد پولیس اہلکاروں نے میری والدہ پر تشدد کیا اور ان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ونگ لاہور ان کو لے گیا ہے۔ https://twitter.com/ImaanZHazir/status/1527956699801440263?s=20&t=LIsGU3KjNbP_weqK8BKVMA ایس ایچ او تھانہ کوہسار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کو ڈیرہ غازی خان منتقل کیا جا رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں پرانی ایف آئی آر درج ہے۔ ان کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں. ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو سرکاری اراضی کا ریکارڈ غائب کرنے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ ڈیڑھ ماہ قبل اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں درج کیا گیا تھا۔ https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1527958154952196096?s=20&t=GqJtUk2vOdJNyJ8dz-sD-g بیان میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کے والد عاشق مزاری پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی ہزاروں کنال اراضی بچانے کے لئے محکمہ مال کا ریکارڈ غائب کر دیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل اینٹی کرپشن نے 51 سال کے بعد شیریں مزاری کے والد عاشق مزاری کی اراضی کی جمع بندی تلاش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق شیریں مزاری کے والد نے محکمہ مال کے ملازمین کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر ریکارڈ غائب کر دیا تھا۔ اینٹی کرپشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل رائے منظور ناصر نے محکمہ مال کا ریکارڈ تلاش کر کے مقدمہ درج کروایا تھا۔ شیریں مزاری اپنے والد کی اراضی کی مالک تھیں جس کی وجہ سے ان پر مقدمہ درج کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔