الیکشن کمیشن کا وزیراعظم شہباز شریف کو شوکاز نوٹس

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم شہباز شریف کو شوکاز نوٹس
اسلام آباد: مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا، مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ پارٹی نشان کےحصول کےلئے پارٹی کو نااہل قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کی انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی مقررہ تاریخ 13مارچ 2022تھی، ن لیگ کی درخواست پر14مئی تک انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی آخری تاریخ دی گئی تھی، مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو انٹراپارٹی الیکشن کروانے کا سرٹیفکیٹ مہیانہیں کیا۔ دوسری جانب انٹرا پارٹی الیکشن پر پاکستان تحریک انصاف کو بھی فائنل نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی مقررہ تاریخ 13جون 2021 تھی ، پارٹی درخواست پر 13 جون 2022 تک کا ٹائم دیا گیاہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن کروانے کےلئےمزید وقت نہیں دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔