خواجہ سراوں نےروف حسن پر حملہ کیو ں کیا؟ عطا تارڑ بھی بول پڑے

خواجہ سراوں نےروف حسن پر حملہ کیو ں کیا؟ عطا تارڑ بھی بول پڑے
کیپشن: Atta tarar's statement
سورس: web desk

(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیئر صحافی حامد میر نے سوال کیا ترجمان پی ٹی آئی حسن روف پر قاتلانہ حملہ ہوا کیا اس سے حکومت بدنامی ہوئی؟ ایک تاثر ہے کہ اب صحافیوں اور سیاستدانوں کو ہراس کرنے کے لئے خواجہ سراوں کو استعمال کیا جاتا ہے؟

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں سینیئر صحافی کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی ترجمان روف حسن پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں، روف حسن ایک سینیئرسیاستدان ہیں، ہم نے ان ساتھ کام بھی کیا ہے، وہ پنجاب میں شہباز شریف کےمشیراطلاعات بھی رہ چکے ہیں، 2013 سے 2015 تک ہم ایک ہی دفتر میں بیٹھتے تھے، ان کا ایک بڑا کردار رہا ہے ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہیں آنا چاہیے تھا اس کی تحقیقات بھی ہونی چاہیے۔

عطا تارڑنے کہا کہ خواجہ سراوں نے صحافی سمیع ابراہیم پر بھی اٹیک کیا، جس حلقے کی وہ اس وقت نمائندگی کررہے ہیں وہ 5 ہزار خواجہ سرا رہتے ہیں، ان کے پاس ووٹ مانگنے گئے تھے، اس کمیونٹی سے بھی اس واقعہ کے بارے بات چیت ہوگی کہ یہ کیوں پیش آیا، روف حسن پر اٹیک کرنے کیا ضرورت تھی اس کی وجہ کیا تھی؟

Watch Live Public News