مریم نواز ن لیگ کا مستقبل ہیں؛ رانا ثناء اللہ

مریم نواز ن لیگ کا مستقبل ہیں؛ رانا ثناء اللہ

لاہور(پبلک نیوز) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز ن لیگ کا مستقبل ہیں وہ لیڈر ہیں، انہوں نے پارٹی کےلئے مشکلات برداشت کیں بیانیہ کو آگے بڑھایاہے.

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوتھا ڈویژنل کنونشن ہو رہاہے، کل نو ڈویژن کے اجلاس ہوں گے، کل گوجرانوالہ ڈویژن کی میٹنگ اسلام آباد منتقل کی تھی، حکومت فراڈ و دھوکہ دہی پر یقین رکھتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ کل میڈیا سے متعلقہ بل حکومت پیش کررہی تھی تو کل کی میٹنگ اسلام آباد میں کی، ن لیگ سیاسی قوت ہے ،انتخابات ہوں یا ووٹ ہو سب سے بڑی جماعت ہے.

رانا ثنااللہ نے کہا پنجاب میں بدترین دھاندلی اور ہتھکنڈوں کے باوجود ن لیگ صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی سیٹوں میں سب سے بڑی جماعت بن گئی، اگلے الیکشن دو ہزار اکیس یا بائیس میں ہوں، پارٹی کو منظم کررہے ہیں، آئین و قانون پارٹی کو منظم و متحرک کرنے کی اجازت دیتاہے.

رانا ثناء اللہ نے کہا ن لیگ کے مخالف حلقوں کو مریم نواز کے خلاف پروپیگنڈہ سے فائدہ نظر آتا ہے، تنظیمی اجلاسوں میں مریم نہیں بلکہ میرا ہونا ضروری ہے، باقی لیڈرز کو آپشن دی کہ اجلاس میں مرضی سے شرکت کر سکیں، ن لیگ میں کوئی کسی کے خلاف بات نہیں کرتا اگر کسی نے کی تو اس کی اصلاح بھی ہوئی.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔