صحافی مظہر عباس نے نواز شریف نے بڑے سوالات پوچھے لئے

صحافی مظہر عباس نے نواز شریف نے بڑے سوالات پوچھے لئے
کیپشن: Mazhar Abbas
سورس: web desk

(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیئر صحافی مظہرعباس نے کہا نواز شریف نے آدھا سچ بولا ہے، اپنی کارکردگی کے حوالے سے بات کی انکی مخالف حکومت جو بنی انہو ں اس پر کوئی بات نہیں کی، نواز شریف نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ، یہ ساری باتیں حقیقت پر مبنی ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی مظہرعباس نے کہا کہ نواز شریف نے سوال کررہےتھے اپنے ووٹرز سے کہ وہ کیوں نہیں نکلے تو نواز شریف خود پہلے یہ بتائیں کہ وہ 2000 میں اپنی فیملی سمیت ووٹرز کو چھوڑ کر بیرون ملک کیوں گئے؟ وہ یہ بتائیں 2020 میں وہ کیوں چلے گئے تھے؟ ان کو اس پر بات کرنا چاہیے تھی۔

مظہرعباس نے کہا کہ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ  2024 کے الیکشن کی گراونڈ مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل چکی ہے؟ نواز شریف کو پارٹی مشکلات کا بتانا چاہیے تھےان سے بنیاد غلطیاں کہاں ہوئیں؟ یہ بتانا چاہیے تھے۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ 2013 میں وہ بنی گالہ گئے تھے کیا یہ حقیقت نہیں ہے وہ جنرل کیانی کے کہنے پر وہاں گئے تھے، انہوں نے صرف ان باتوں کا ذکر کیا جو ان کے گرد گھوم رہی تھیں، چودھری نثار، شاہد خاقان عباسی پارٹی کیوں چھوڑ گئے یہ تو بتایا نہیں ، نواز شریف بتائیں محمد خان جنیجو کا ساتھ کیوں چھوڑا؟ اور وہ خود صیاالحق کے ساتھ کھڑے ہوگئے، آج اس طرح سے آپ کا ووٹرز نہیں ہے جیسے 2013 میں یا اس سے پہلے تھا۔

Watch Live Public News