’پاکستان میں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں، اپنے بیان پر قائم ہوں‘

’پاکستان میں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں، اپنے بیان پر قائم ہوں‘
اسلام آباد (پبلک نیوز) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ نہ کرنے پر افسوس ہے۔ اپنے جاری کردہ خصوصی ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کا فیصلہ انگلش بورڈ نے کیا۔ پاکستان کے حوالے سے ہماری سفری ہدایات تبدیل نہیں ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنے بیان پر قائم ہوں پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بھرپور حمایت کرتاہوں۔ امید ہے یہاں کرکٹ بحال ہوگی۔ انگلش ٹیم کے 2022میں دورہ پاکستان کے لیے کوشش کروں گا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان کے اسٹیڈیم پھر سے بھر جائیں گے۔انھوں نے گزشتہ روز ای سی بی فیصلہ کے بعد ایک ٹویٹ میں دورہ نہ کرنے کے فیصلہ پر اظہار افسوس کیا تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔