عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کر لی . ان کا کہنا تھا کہ تین دن کی راہداری ضمانت منظور کر رہے ہیں. اس سے قبل عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے عمران خان کے گھر کا گھیراؤ کررکھا ہے، عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے،عمران خان اگر عدالت آتے ہیں تو پولیس گرفتار کرلے گی،ہم انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کریں گے. اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات عائد کر دیے تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کیے ہیں۔ ذرائع رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا، اعتراض کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں جانے کی بجائے ہائیکورٹ کیسے آگئے؟ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے مقدمے کی مصدقہ نقل فراہم نہیں کی گئی۔ بعد ازاں عمران خان کی درخواست ضمانت اعتراضات کے ساتھ آج ہی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔