عام انتخابات 2024 ، لاہور پولیس کا قانون شکن ، شرپسند عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

عام انتخابات 2024 ، لاہور پولیس کا قانون شکن ، شرپسند عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور: (ویب ڈیسک)   لاہور پولیس کا عام انتخابات 2024ء کے پیش نظر قانون شکن اور شر پسند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ  رواں ماہ ناجائز اسلحہ کے 808مقدمات اوراسلحہ کی نمائش کے 19مقدمات درج کئے گئے ہیں،  ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضہ سے16کلاشنکوف،49رائفلز،28گنز،685پسٹلز اور6174گولیاں برآمد کی گئیں۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق  اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کے قبضہ سے02کلاشنکوف،05رائفلز اور17پسٹلز برآمد کئے گئے ہیں،  ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی پر194مقدمات اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت313مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ  ہوائی فائرنگ کے 147مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ  لاہور پولیس ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ لاہور شہر کوسماج دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کیلئے پروایکٹو پالیسی کے تحت اقدامات جاری رہیں گے۔

سربراہ لاہور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں شفاف، غیر جانبداراور آزادانہ انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔

سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ  شہر بھرمیں سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں، بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔  عوامی شکایات کے فوری حل کے ساتھ ساتھ پولیس کے رسپانس کو بہتر سے بہتر بنا کر شہریوں میں احساس تحفظ کو فروغ دیا جارہا ہے۔

سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ  قانون شکن عناصرکے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔  شہری اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15پر دیں تاکہ قانون شکن عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

Watch Live Public News