پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ
کیپشن: پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ

ویب ڈیسک:(سلیمان چودھری) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولز میں اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائر سکینڈری سکولز میں اساتذہ کی بھرتی ہو گی۔ سرکاری سکولز میں اساتذہ کی بھرتی عارضی طور پر تین ماہ  کے لیے ہو گی۔ عارضی بھرتی ہونیوالے اساتذہ یکم فروری سے 31 مئی تک کام کریں گے۔ 

پرائمری سکول کے ٹیچر کی تنخواہ 38 ہزار ، ایلیمنٹری کی 40 ہزار اور سکینڈری سکول کے اساتذہ کی تنخواہ 45 ہزار ہو گی۔ 

کل 23 جنوری سے آن لائن پورٹل کے ذریعے اساتذہ کی سیٹوں کے لیے درخواستیں جمع ہوں گی۔

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر