الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کے الیکشن کیلئے فوج طلب کر لی

الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کے الیکشن کیلئے فوج طلب کر لی
آزاد کشمیر ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کے الیکشن کے لئے فوج طلب کر لی۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے دوران پرامن ماحول کی فراہمی کیلئے فوج طلبی کی درخواست کی گئی۔ 22 سے 26 جولائی تک فوج کے دستے کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر متعین رہیں گے۔ فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر پولیس کو دیگر صوبوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رینجرز، ایف سی سمیت سول آرمڈ فورسز کی مدد بھی حاصل رہے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔