پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا

پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان ایک سمجھوتہ طے پا گیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت عوام پر مزید ٹیکس عائد کرے گی جبکہ پیٹرولیم لیوی میں 50 روپے فی لیٹر تک اضافے کا وعدہ بھی کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی حکام پر اپنی کڑی شرائط عائد کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر پاکستان ان پر عملدرآمد کر لیتا ہے تو پاکستان کیلئے پروگرام کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکام نے سمجھوتہ کیا ہے کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں عوام پر تقریباً 436 ارب روپے کے مزید ٹیکسوں کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بتدریج اضافہ کرنے کی حامی بھری گئی ہے۔ یہ حالیہ پیشرفت وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف حکام کیساتھ ایک آن لائن اجلاس کے بعد سامنے آئی ہے۔ خبریں ہیں کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ صرف چند روز کے اندر اندر پاکستان کے مرکزی بینک کیساتھ معاملات کو حتمی شکل دیدے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔