افسوسناک خبر،باپ نے ڈھائی سالہ بیٹی کو ذبح کر دیا

افسوسناک خبر،باپ نے ڈھائی سالہ بیٹی کو ذبح کر دیا
کیپشن: افسوسناک خبر،باپ نے ڈھائی سالہ بیٹی کو ذبح کر دیا

ویب ڈیسک: پشاور میں باپ نے ڈھائی سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

پشاور کے علاقے پھندو قاضی آباد میں ملزم نے ڈھائی سالہ بیٹی طفلکہ مسکان کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم باپ ایاز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

درج مقدمے میں مقتول بچی کی والدہ نے کہا ہے کہ اس کا شوہر کام کاج نہیں کرتا تھا اور گھریلو ذمے داریوں سے تنگ تھا۔

ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کے مطابق اصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Watch Live Public News