(ویب ڈیسک) لاہور پولیس کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گرد باپ بیٹے کی مقابلے میں ہلاکت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق ایس ایچ او راوی روڑ کو بھی شامل تفتیس کر لیا گیا۔کچھ عرصہ قبل محافظ سکواڈ نے ریحان بٹ اور طارق کو راوی روڑ سے پکڑا۔اسلحہ برآمد ہونے کے باوجود راوی روڑ پولیس نے ریحان بٹ کو بغیر کاروائی چھوڑ دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق کے خلاف مقدمہ درج ہوا، جو کہ خارج ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق ایس ایچ او سے تفتیشی افسران نے سوالات کئے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ایس ایچ او راوی روڈ کو چھوڑ دیا، سابق ایس ایچ او کو دوبارہ تحقیقات کے لئے بلایا جاسکتا ہے۔
پولیس کی جوائنٹ ٹیم ٹارگٹ کلر طارق کی گرفتار کے لئے آزاد کشمیر بھی پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کی گرفتاری لیے باغ شہر پہنچی ہے۔پولیس ٹیمیں موٹر وے اور دیگر شاہراوں کی ٹریکنگ کے ذریعے آزاد کشمیر پہنچی۔ پولیس ٹیم ٹارگٹ کلر کے محلے داروں اور دیگر قریبی لوگوں سے ٹارگٹ کلر کے حوالے سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر طارق وقوعہ کے روز دونوں مقامات پر فائرنگ میں ملوث تھا۔ طارق فائرنگ کے واقعات کے بعد باپ بیٹے سے الگ ہوکر فرار ہوگیا۔