لاہور: اچھرہ کے علاقے میں 3 بچوں کی قاتل ماں کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات

لاہور: اچھرہ کے علاقے میں 3 بچوں کی قاتل ماں کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات

(ویب ڈیسک)   اچھرہ کے علاقے میں 3 بچوں کی قاتل ماں کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل والدہ کی جھنگ کے رہائشی شہر یار سے دوستی تھی۔ شہر یار سے ردا کا روزانہ فون سے  رابط ہوتا تھا۔شہر یار سے ردا موبائل ایپ کے ذریعے  پیسے بھی منگواتی تھی۔

  پولیس ذرائع  کے مطابق  شہر یار سے ردا شادی کرنا چاہتی تھی۔بچے شہر یار سے شادی میں سب سے بڑی روکاٹ تھے۔سی ڈی آر سے سامنے آنے والا ڈیٹا میں تمام حقائق سامنے آ گئے۔

جھنگ کے رہائشی شہر یار کو گرفتار کر نے کے لیے پولیس ٹیم جھنگ پہنچ گئی۔ردا اور رمضان کا تعلق جھنگ سے ہے۔

پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ ردا رمضان سے طلاق لیکر شہر یار نامی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

خاتون کے خاوند رمضان کو پولیس نے رہا کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں صرف ماں ہی بچوں کی قاتل ہے۔ آئندہ تفتیش میں اگر کسی اور کا کردار سامنے آئے گا تو اسکو گرفتار کیا جائے گا۔

Watch Live Public News