12 سالہ بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں والد کو جرمانہ اور عمر قید کی سزا

12 سالہ بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں والد کو جرمانہ اور عمر قید کی سزا
کیپشن: 12 سالہ بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں والد کو جرمانہ اور عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک: گجرات میں 12 سالہ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے باپ کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے ملزم ثاقب عامر بٹ کو یہ سزا سنائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم کے خلاف اپنی 12 سالہ بیٹی عائشہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لاری اڈہ پولیس اسٹیشن نے یہ مقدمہ ملزم کی اہلیہ، سدرہ ارشد کی شکایت پر 2024 میں درج کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقدمہ درج ہونے سے قبل چھ ماہ تک اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا تھا۔ وہ گزشتہ 24 ماہ سے گجرات جیل میں قید تھا۔

Watch Live Public News