لاہور: ملازمت کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور: ملازمت کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
کیپشن: لاہور: ملازمت کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

ویب ڈیسک:  لاہور میں شادی شدہ خاتون کو ملازمت دلوانے کے بہانے گھر لے جا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون اپنے بہنوئی عمران کے ساتھ ملازمت کے لیے 5 نمبر اسٹاپ پہنچی، جہاں سے اسے ایک گھر لے جایا گیا۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سسرالی رشتے دار کی مبینہ ملی بھگت سے گھر میں موجود دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے وقت خاتون کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی کمرے میں موجود تھی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ پولیس حکام کے مطابق ملزمان فرار ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News