قبر پر ٹیکس: فاروق ایچ نائیک نے بڑابیان دیدیا

قبر پر ٹیکس: فاروق ایچ نائیک نے بڑابیان دیدیا
کیپشن: قبر پر ٹیکس: فاروق ایچ نائیک نے بڑابیان دیدیا

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ وہ وقت بھی دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ کیا قبر پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ وہ وقت بھی دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا۔ابھی آئی ایم ایف کو اس کا پتہ نہیں، کراچی میں قبر کھودنے والے گورکن پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہر چیز پر ہی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News