سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی، بڑی کمی ریکارڈ

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگی گئی، بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: The rising gold prices hit a brake, a record low

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 الکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر سستا ہوکر 2 ہزار 320 ڈالر فی اونس پر فروخت ہورہا ہے۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 850 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق شہریوں کی قوتِ خرید میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ابھی بھی سونے کی قیمت 1500 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہے۔

Watch Live Public News