ویب ڈیسک: سیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب روپے کے ٹیکس گیپ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کاروبار کے تمام مراحل کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رجسٹریشن سے انکار پر کاروبار سربمہر اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ سالانہ ٹرن اوور والے مینوفیکچررز اور ہول سیلر زد میں آئیں گے۔ رجسٹریشن نہ کرانے والے ڈسٹری بیوٹرز بھی اسی کیٹیگری میں آئیں گے۔ 10 کروڑ سے زیادہ ٹرن اوور والے ری ٹیلرز بھی ریڈار پر ہیں۔ رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں تمام پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔